news
English

آف اسپنر ہربجن سنگھ پاکستانی اسپنرز کا مذاق اڑانے لگے

ہربجن سنگھ کی بھارتی سابق اوپنر وریندر سہواگ کے ساتھ ٹوئٹر پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی

آف اسپنر ہربجن سنگھ پاکستانی اسپنرز کا مذاق اڑانے لگے PHOTO: AFP

بھارتی آف اسپنر ہربجن سنگھ نے ٹوئٹر پر پاکستانی اسپنرز کا مذاق اڑاتے ہوئے سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ کے ساتھ کچھ ٹویٹس شیئر کیں جس میں سہواگ کی بلے بازی کے حوالے سے ڈینگیں مارتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپنرز کے خلاف سہواگ کا بلے بازی کا ریکارڈ بہترین رہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کی کہ ویرو تیری پاکستان کے خلاف ایوریج 91 رہی مگر ہر اسپنر پاکستانی نہیں ہوتا۔

Viru teri Pakistan ke khilaaf average 91 thi, par har spinner Pakistani nahi hota 😜 https://t.co/3PAAKJQLlF

— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) September 5, 2019

 

اس سے پہلے وریندر سہواگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تو 14 پندرہ سال اسپنرز کو چپکایا پر یہ تو 60 سال سے چپک رہے ہیں۔

س کے ساتھ انہوں نے ٹی وی پر چلنے والا ایک اشتہار بھی شیئر کیا جس میں ایک گوند کی خصوصیت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ 60 سال بعد بھی اس گوند سے چپکائی جانے والی چیزیں قابل استعمال رہتی ہیں۔

وریندر سہواگ کی ٹویٹ کے جواب میں ہربجن سنگھ نے ڈینگیں مارنا اور شیخیاں بگھارنا شروع کردیا۔جبکہ کرکٹ کی دنیا میں خود ہربجن سنگھ کا پاکستان کے خلاف بالنگ کا ریکارڈ انتہائی خراب رہا ہے۔