news
English

ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر بی سی سی آئی کا موقف دہرادیا

ہربھجن سنگھ نے پاکستان میں سیکورٹی کے مسائل پر روشنی ڈالی اور تجویز کیا کہ سیکورٹی کے اکثر واقعات کی وجہ سے بھارتی ٹیم کے لیے حفاظتی خدشات پائے جاتے ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے ایک بار پھر بی سی سی آئی کا موقف دہرادیا

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف زہر اُگلنا شروع کردیا۔ ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بلیوشرٹس کے پاکستان کا سفر نہ کرنے کے حوالے سے بی سی سی آئی کے موقف کی حمایت کردی۔ 
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اسپنر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کیوں جائے؟ پاکستان میں حفاظتی خدشات ہیں، حالات ایسے ہیں کہ تقریباً روزانہ ہی ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں، ہماری ٹیم کے لئے وہاں جانا محفوظ نہیں۔،، 
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کا موقف بلکل درست ہے، ٹیم کی سیکیورٹی سے زیادہ اہم کچھ نہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی حفاظت کے سلسلے میں بی سی سی آئی کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔،، 

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان نے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارتی بورڈ حکومتی اجازت کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے ہچکچارہا ہے۔ متعدد بارسیکیورٹی کا بہانہ بناکر بھارت نے سال 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا جبکہ پاکستان نے گزشتہ برس ون ڈے ورلڈکپ کیلئے بھی اپنی ہندوستان بھیجی تھی تاہم گرین شرٹس کو ہندو انتہاپسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کی دھمکی دی گئی تھی۔  
بھارت کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل پر غور کیا جارہا ہے تاہم پی سی بی نے دوٹوک موقف اپنا رکھا ہے کہ پورا ایونٹ پاکستان میں ہوگا۔ 
واضح رہے کہ آئی سی سی کا میگا ایونٹ اگلے برس فروری اور مارچ میں شیڈول ہے تاہم بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو نہ بھیجنے پر بورڈ کے تحفظات برقرارہیں۔