news

ہربھجن سنگھ کا بابراعظم کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے پر ردعمل

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کی فکر کیے بغیر رنز حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

ہربھجن سنگھ کا بابراعظم کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے پر ردعمل

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو اعدادوشمار یا ٹی 20 بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست مقام حاصل کرنے سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہربھجن سنگھ کا خیال ہے کہ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کی فکر کیے بغیر ٹیم کے لیے رنز بنانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ 
اس سے قبل بابر اعظم نے گروپ مرحلے کے دوران مردوں کے ٹی 20 ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے کوہلی کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ 4113 رنز کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ کوہلی 71 رنز سے پیچھے ہیں۔ کوہلی نے جدوجہد کی ہے مگر وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے تین میچوں میں صرف پانچ رنز بناپائے، جس میں 9 جون کو پاکستان کے خلاف ایک چوکا بھی شامل ہے، جو ان کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں اب تک سب سے کم ترین اسکور ہے۔ 
اس حوالے سے ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہے کہ کیا وہ یہ تمام ریکارڈ چیک کر رہا ہے کہ بابر اس سے آگے نکل گیا ہے۔ لیکن، ایک بات یقینی ہے کہ اگلے راؤنڈ میں جانے سے پہلے اسے یقیناً زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی تمنا ہوگی کیونکہ وہاں بہتر پچوں پر میچز کھیلے جائیں گے۔ ویرات کوہلی، ظاہر ہے، سوچ رہے ہوں گے کہ زیادہ سے زیادہ رنز کیسے حاصل کیے جائیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ وہ چیمپئن ہے، وہ ہندوستان کے لیے ان رنز کو حاصل کرنے کے لیے پوری محنت کرے گا۔ وہ صرف پہلی 10 گیندوں پر توجہ مرکوز کرے گا۔،،
ہربھجن سنگھ نے بدھ کے روز اسٹار اسپورٹس کو بتایا کہ اگر وہ 10 گیندوں پر بلے بازی کرتے ہیں تو ہم جانتے ہیں کہ ویرات کوہلی کیا کر سکتے ہیں۔ 
دوسری جانب سابق تیز گیند باز لکشمی پتی بالاجی نے کہا کہ کوہلی ہمیشہ کی طرح رنز بنانے کے بھوکے ہیں اور ان کے پاس ثابت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کوہلی کا بنیادی چیلنج اندرونی ہے اور مشکل پچوں پر سست آغاز کے باوجود وہ جدید دور کے عظیم کرکٹر ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ اسے کسی پر کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ اس جنگ کے بارے میں سوچ رہا ہوگا جو شاید وہ اپنے ساتھ کر رہا ہے۔ ویرات جدید دور کے لیے ایک عظیم بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اس پلیٹ فارم پر اپنی پہچان بنانا چاہیں گے۔ ہاں، ویرات نے اچھی شروعات نہیں کی، لیکن اس پچ پر رن ​​اسکور کرنا مشکل تھا، اب اگلے مراحل میں ہم دیکھیں گے کہ ویرات کیسا شاندار کھیل پیش کرسکتے ہیں۔،،