news
English

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی فینز کے دل جیت لیے

ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول گراؤنڈ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح بچے کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی فینز کے دل جیت لیے

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے انگلینڈ کے شہراوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023ء کے فائنل کے دوران اپنے حسنِ سلوک سے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔

ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح بچے کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور بھارتی کرکٹر کے حسنِ اخلاق پر ان کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

اُنہوں نے 103 ٹیسٹ میچز میں ٹوٹل 417، 236، ایک روزہ میچز میں ٹوٹل 269، 28 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹوٹل 25 وکٹیں حاصل کیں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اُنہوں نے اپنےٹیسٹ کرکٹ کے کیریئر کی کُل 417 وکٹوں میں سے 95 وکٹیں آسٹریلیا کے خلاف گیند بازی کرتے ہوئے حاصل کی تھیں۔