news
English

پی سی بی کاشوکاز نوٹس، حارث رئوف کی پاک آسٹریلیا سیریزکےفیصلے کی وضاحت

حارث رؤف کو 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے والی پاک آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بننے کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد پی سی بی کے اشتعال کا سامنا کرنا پڑا۔

پی سی بی کاشوکاز نوٹس، حارث رئوف کی پاک آسٹریلیا سیریزکےفیصلے کی وضاحت

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی حارث رؤف کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کے تحت قومی کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے۔  
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں ٹیسٹ ٹیم سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی وضاحت دینے کا کہا گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ کنٹریکٹ کے تحت کھلاڑی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں عدم دستیابی ظاہر نہیں کر سکتے۔ 
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے گزشتہ دنوں میڈیا کانفرنس میں کہا تھا کہ انھوں نے آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے لیے حارث رؤف کو اسکواڈ میں شمولیت کا کہا مگر انھوں نے انکار کر دیا، پیسر کو بگ بیش لیگ کے لیے بھی این او سی نہیں دیا جا رہا تھا مگر گذشتہ روز این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ سمجھتا ہے کہ یہ فیصلہ کام کے بوجھ کے انتظام کے ساتھ کھیل کے وقت کی اہمیت کو متوازن کرتے ہوئے شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے بہترین مفاد میں ہے۔