news
English

ڈیوڈ ہسی نے حارث رؤف کے روشن مستقبل کی نوید سنادی

ڈیوڈ ہسی نے کہاکہ فاسٹ بولر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے

ڈیوڈ ہسی نے حارث رؤف کے روشن مستقبل کی نوید سنادی تصویر: بی بی ایل

سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور بگ بیش ٹیم میلبورن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی نے حارث رؤف کے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔

ڈیوڈ ہسی نے کہاکہ فاسٹ بولر میں انٹرنیشنل سطح پر بھی کارنامے انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے، جس طرح کی انھوں نے بگ بیش میں پرفارمنس دی مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کی 100 ٹیسٹ، 400 ٹوئنٹی 20 اور 150 ون ڈے میچز میں نمائندگی کریں گے، وہ ہر میچ میں اپنی پوری کوشش کرتے ہیں،حارث ہماری ٹیم میں بڑی عمدگی سے فٹ ہوگئے۔