news
English

حارث رؤف بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے

حارث رؤف بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل فوٹو: بی بی ایل

گ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے، ان میں پاکستانی بولر حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں مارکوس سٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیوران، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ میں تہلکہ خیز کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے والے حارث رؤف بنگلہ دیش کیخلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی سکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔