news
English

دی ہنڈریڈ لیگ میں شاہین آفریدی اور حارث رئوف کی شاندار بولنگ

دی ہنڈریڈ لیگ میں شامل قومی ٹیم کے مایہ ناز پیسر شاہین آفریدی کا پہلی گیند پر وکٹ لینے کا کرشمہ برقرار 

دی ہنڈریڈ لیگ میں شاہین آفریدی اور حارث رئوف کی شاندار بولنگ

انگلینڈ میں ہونے والی دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے پہلی ہی گیند پر وکٹ لینے کا شاندار انداز برقرار رہا۔
تفصیلات کےمطابق دی ہنڈریڈ کرکٹ لیگ میں ’’ولیش فائر‘‘ کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے آتے ہی حریف بیٹر کو پہلی ہی گیند پر چلتا کیا، اس بار شاہین آفریدی کا شکار ’اوول انونسبلز‘ کی نمائندگی کرنے والے جیسن روئے بنے جو پہلی ہی گیند پر کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔  
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اس میچ  میں 20 گیندوں پر 22 رنز دیے اور مجموعی طور پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستانی اسٹار نے 20 گیندوں میں 12 ڈاٹ بالز کرائیں، دو چوکے اور ایک چھکا کھایا، اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بھی  ویلیش فائر کی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے 20 گیندوں پر بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے،27 رنز دیے۔ 
پاکستانی فاسٹ بولرحارث رؤف اور شاہین آفریدی کی جوڑی اس وقت انگلینڈ میں جاری دی ہنڈریڈ لیگ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز ہیں۔
ویلیش فائر اور اوول انونسبلز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہوگیا، ویلیش فائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز بنائے تھے جبکہ جواب میں انونسبلز کی ٹیم بھی 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی۔