news
English

حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا سامنا

کینیڈا اور پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک جیت کے بعد، شریک میزبان امریکا اب جاری میگا ایونٹ کے سپر 8 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

حارث رؤف کو ٹی 20 ورلڈکپ میں بال ٹیمپرنگ کے الزامات کا سامنا

امریکی کرکٹر نے حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آئی سی سی سے بھی سوال کیا گیا کہ پاکستانی فاسٹ بولر نے ایسا کیوں کیا۔؟ 
تفصیلات کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں امریکا کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام بھی لگ گیا۔ 
امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ بولر نے انگلی کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ 
رسٹی تھیرون نے آئی سی سی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بولر نے ٹیمپرنگ نہیں کی؟ گیند تبدیل ہونے کے محض 2 اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟

گزشتہ روز امریکی ٹیم نے پاکستان کو سرپرائز کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست سے دوچار کیا تھا، یاد رہے کہ امریکی ٹیم پہلی بار آئی سی سی کے میگا ٹورنامنٹ کا حصہ بنی ہے۔ اپنے پہ لے ہی میچ میں کینیڈا کو شکست دینے کے بعد امریکا نے پاکستان کو بھی ہرادیا ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر آگئی ہے۔ 
قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں 9 جون کا بھارت کے مدمقابل آئے گی۔