news

حارث رؤف نے نیدر لینڈز کے بیٹر کو اسپتال پہنچادیا

 پرتھ: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جارحانہ بالنگ نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو اسپتال پہنچادیا۔

حارث رؤف نے نیدر لینڈز کے بیٹر کو اسپتال پہنچادیا

پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے اوپنر بس ڈی لیڈز فاسٹ بولر حارث رؤف کا باؤنسر لگنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بیٹر کے چہرے پر آنکھ کے نیچے کٹ لگا ہے جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں نیدر لینڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب دونوں ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ میں ایک بار مد مقابل آئیں جہاں پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔