news
English

حارث رؤف کی گیند اظہر کے ہیلمٹ پر جالگی، بڑی چوٹ سے محفوظ

کراچی: پریکٹس سیشن کے دوران حارث رؤف کی گیند اظہر علی کی ہیلمٹ پر جالگی تاہم وہ کسی بڑی چوٹ سے بچ گئے۔

حارث رؤف کی گیند اظہر کے ہیلمٹ پر جالگی، بڑی چوٹ سے محفوظ

گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے جاری پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی تیز رفتار گیند بلے باز اظہر علی کے ہیلمٹ پر لگی۔ جس سے پریکٹس سیشن میں وقفہ آگیا۔ قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے موقع پر ہی ان کا معائنہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اظہر علی نے ہیلمٹ نہ پہنا ہوتا تو تیز رفتار گیند ان کے سر کو نقصان پہنچا سکتی تھی۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اظہر بالکل ٹھیک ہیں، انہوں نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ نیٹ پریکٹس شروع کردی۔