news
English

حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری

فاسٹ بالر حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری ہوگئی۔

حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری

لاہور قلندرز کے پیسر حارث رؤف کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم سے کہہ رہے تھے کہ کسی میچ میں انھیں پویلین بھیجنا چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے پشاور زلمی سے ہونے والے مقابلے میں حارث رئوف نے بابر اعظم کو ڈیوڈ ویزا کے ہاتھوں کیچ کرواکے انہیں آئوٹ کرنے کی خواہش پوری کرلی، البتہ زلمی کے کپتان اس وقت تک نصف سنچری مکمل کر چکے تھے۔