news

کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ دے مارا

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7کے 30ویں میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ رسید کردیا۔

کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ دے مارا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حارث رؤف کے اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارکباد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ کامران غلام کے مسکرانے کے باوجود حارث غصے سے انہیں گھورتے رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آخری لیگ میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف راونڈ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔