قومی ٹیم کے پیسر حارث رؤف نے ٹی 20 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جنوری 2020 کے بعد ٹی 20 وکٹوں میں قومی ٹیم کے پیسر حارث رؤف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ اس عرصے کے دوران ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 82 شکار کرچکے ہیں۔
سری لنکا کے بولر وانندو ہسارنگا 79 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی 69، تبریز شمسی 62 اور ٹم سائودی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 59 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔