news
English

بھوگلے نے مصباح الحق کو دہری ذمہ داری سونپنے پر خبردار کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے

بھوگلے نے مصباح الحق کو دہری ذمہ داری سونپنے پر خبردار کردیا Photo: Twitter/AFP

مشہور بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور کوچ اور چیف سلیکٹرذمہ داری سونپنے پر تحفظات کا اظہار کردیا-

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ناپسندیدگی ظاہر کرتے ہوئے بھوگلے کا کہنا تھا کہ ایک  ہی شخص کو دونوں ذمہ داریاں دینا صحیح نہیں۔

58 سالہ شخص کا ماننا ہے کہ کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوجانے کے ڈر کے باعث کوچ سے اپنے مسائل ڈسکس نہیں کرسکیں گے جو کہ کھلاڑیوں کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔

بھارتی کمینٹیٹر نے  لکھا کہ کبھی بھی کسی ایک شخص کے کوچ اور سلیکٹر ہونے کا مداح نہیں رہا۔  کھلاڑی کوچ کے پاس اپنے مسائل لے کر آتے ہیں ۔ مگر جب انہیں پتا ہوگا کہ اس  شکایت کے نتیجے میں وہ ٹیم سے باہر کردیے جائیں گے تو پھر ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے کوچ کے ساتھ ایماندار نہ ہوں ۔

Never been a fan of one person being coach and selector. Players come to a coach with a problem. If they know that that knowledge could result in them being dropped, they may not be honest with coaches. #Misbah

— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) September 3, 2019

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے جب کہ انہیں چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔

مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی، آئی لینڈرز کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہوگی۔