news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: ہرشا بھوگلے کی بابر اعظم کی بلے بازی پر کڑی تنقید

کم اسٹرائیک ریٹ پر کپتان بابراعظم ہر طرف سے تنقید کی زد میں آگئے۔

ٹی 20 ورلڈکپ: ہرشا بھوگلے کی بابر اعظم کی بلے بازی پر کڑی تنقید

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم کی اننگز پرمایوسی کا اظہار کیا۔ ہرشا بھوگلے نے پاکستان کےٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے افتتاحی میچ میں بابر اعظم کی امریکہ کے خلاف کارکردگی کا تجزیہ کرتے ہوئے اپنے مشاہدات کا اظہار کیا۔  
انہوں نے بابراعظم کی غیرمعمولی اننگز پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "میں نے بابر اعظم کو کئی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ 44(43) ان میں شامل نہیں ہوگا۔ وہ بڑے ٹورنامنٹ میں بلکل فارم میں نظر نہیں آئے۔ کھیل کی 
ایک معیاری سطح پر، وہ عجیب طرح سے اپنے ردھم اور تال میل سے بالکل باہر نظر آئے۔" 
اگرچہ بابراعظم بڑے پیمانے پر عالمی کرکٹ کے اہم بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر شمار کیے جاتے ہیں، انہوں نے ایسی پچ پر اپنی معمول کی روانی تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کی جو بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دیتی تھی۔ 43 گیندوں پر 44 رنز بنانے کے باوجود، ان کی اننگز میں روانی اور کمان کی کمی تھی جو عام طور پر ان کے کھیل سے وابستہ سمجھتی جاتی ہے۔ 
گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔ ایک تباہ کن آغاز کے بعد، صرف 26 رنز پر ٹاپ آرڈر ڈگمگانے کے بعد، بابر اور شاداب خان نے اننگز کو دوبارہ مستحکم بنانے کے لیے کام کیا۔ ان کی 72 رنز کی شراکت اہم تھی لیکن بابر کی جانب سے اسکورنگ کی رفتار کو تیز نہ کرنا باعث تشویش بن گیا۔ 
ڈیلاس میں کھیلے گئے گرینڈ پریری اسٹیڈیم قومی ٹیم کو امریکا کے ہاتھوں اَپ شکست کا منہ دیکھنا پڑا، تاہم اس میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں ویرات کوہلی ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ بابراعظم مختصر ترین فارمیٹ میں 4 ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں، اس سے قبل کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔  
بابراعظم 133 اننگز میں 4 ہزار 43 رنز بناکر پہلے، ویرات کوہلی 4 ہزار 38 رنز کےساتھ دوسرے جبکہ روہت شرما 4 ہزار 26 رنز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکا سے شکست کے بعد بابراعظم کی بیٹنگ پر عرفان پٹھان بھی بول اُٹھے۔ 
ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست پر سابق بھارتی فاسٹ بولرعرفان پٹھان نے بابراعظم کی بیٹنگ پر سوالات اٹھادیئے۔ عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا ویب ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور کپتان اچھی بیٹنگ پوزیشن ہونے کے باوجود اگر آپ 100 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 40+ گیندیں کھیل رہے ہیں تو ٹیم کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
  
واضح رہے کہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔