news
English

ورلڈکپ: بھارتی کمنٹیٹر نے’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قراردے دیا

بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان کے اسپن اٹیک پر بھی سوال اٹھادیا۔

ورلڈکپ: بھارتی کمنٹیٹر نے’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قراردے دیا

بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی کی پرفارمنس کو پاکستان کیلئے ورلڈکپ میں بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بتایا کہ شاہین آفریدی ابتدائی اوورز میں پاکستانی ٹیم کیلئے وکٹ ٹیکر بالر ہیں، ایشیاکپ کے دوران دیکھا اگر فاسٹ بولر کو وکٹ نہ ملے تو پاکستان بیک فٹ پر آجاتا ہے جبکہ مڈل اوورز میں بھی پاکستان کے اسپنرز وکٹیں نہیں لے پارہے ہیں جس کا انہیں نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔ 
انہوں نے نسیم شاہ کی انجری پر کہا کہ ورلڈکپ کے اہم میچز کے دوران پاکستان اپنے نوجوان فاسٹ بولر کی کمی کو بہت زیادہ محسوس کرے گا۔

ہرشا بھوگلے نے اوپنر فخر زمان کی خراب فارم کو دیکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امام الحق اور عبداللہ شفیق کیساتھ اوپننگ کیلئے جانا چاہیے تاہم کمنٹیٹر نے مڈل آرڈر اور اسپن بولنگ پر شکوک کا اظہار کیا۔ 
انہوں نے سوال کیا کہ سلمان آغا، افتخار احمد اور سعود شکیل اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کیا آپ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ان پر بھروسہ کرسکتے ہیں؟ یہ دیکھنا ہوگا۔ 
قبل ازیں جمعے کے روز نیوزی لیںڈ کے خلاف پہلے وارم اَپ میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا وارم اَپ میچ آسٹریلیا کے خلاف 3 اکتوبر کو کھیلے گی۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا باضابطہ میچ نیدرلینڈز کیخلاف کھیلے گی۔