news
English

’’طویل عرصے بعد پاکستان کوحقیقی فاسٹ بولرکے بغیرٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھا‘‘   

ہرشا بھوگلے پرتھ ٹیسٹ میں پاکستان کی بولنگ کارکردگی پر اپنی رائے رکھتے ہیں۔

’’طویل عرصے بعد پاکستان کوحقیقی فاسٹ بولرکے بغیرٹیسٹ میچ کھیلتے دیکھا‘‘    

معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستانی بولنگ اٹیک پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار پاکستانی ٹیم کو بنا کسی فاسٹ بولر کے ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ 
معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے دورہ آسٹریلیا پر موجود پاکستانی ٹیم کے بولنگ اٹیک پر طنزکے نشتر چلادیئے۔ 
ہرشا بھوگلے نے جمعرات کے روز پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بولنگ کارکردگی کو دیکھنے کے بعد مایوسی کا اظہار کیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے لکھا کہ ’’طویل عرصے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بغیر تیز رفتار فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے دیکھ رہا ہوں‘‘۔ 
پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستانی بولرز کو آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 30 ویں اوور میں ملی تھی جب عثمان خواجہ شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تھے جبکہ دوسری وکٹ 37 ویں اوور میں فہیم اشرف نے حاصل کی تھی۔ 
واضح رہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔