news
English

حسن علی کی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک

پیسر ابھی تک کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے

حسن علی کی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک فوٹو: ریوٹرز

حسن علی کی فٹنس مسائل کے سبب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر بدستور فٹنس مسائل کا شکار ہیں، فٹنس بحال ہونے کی امید پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کیے جانے والے بولر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ابھی تک کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے اور بولنگ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ان کے ساتھ کام کرنے والا میڈیکل پینل کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل سپرفٹ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یاد رہے کے این سی اے میں پاکستان کے دو اہم بولرز شاہین آفریدی اور محمد عباس کی بحالی کا پروگرام بھی جاری ہے۔