news
English

انجری کا شکار حسن علی جلد کرکٹ میں واپسی کیلیے پرعزم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سال سے کمرکی تکلیف کے شکار دائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ کہناہےکہ فٹنس پر کافی کام کررہاہوں

انجری کا شکار حسن علی جلد کرکٹ میں واپسی کیلیے پرعزم فوٹو: اے ایف پی

انجری کا شکار فاسٹ بولر حسن علی جلد صحت یاب ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سال سے کمرکی تکلیف کے شکار دائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ کہناہےکہ فٹنس پر کافی کام کررہاہوں، ڈّومیسٹک کھیل کر ایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ پانے کی کوشش کروں گا، واپسی کرنا مشکل ضرور ہوگا کیونکہ کافی نوجوان بولرز اس وقت زبردست پرفارمنس دے رے ہیں، مقابلہ اچھی چیز اور آگے بڑھنے میں معاون ہوتا ہے، میں نے بھی پاکستان کے لیے کافی اچھی بولنگ کررکھی ہے،جب بھی موقع ملاتو ایک بارپھر اپنی افادیت ثابت کرکے جگہ پانے کی کوشش ہوگی۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے فٹنس مسائل میں میری بہت مدد کی ہے، کنٹریکٹ نہ ملنے پر تھوڑا پریشان تھا لیکن کرکٹ بورڈ نے ری ہیب کے اخراجات اٹھانے سمیت ہر طرح سےمکمل تعاون کیا ہے، اب بھی پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہی ہائی پرفارمنس سینٹر میں محنت کررہا ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور محمد موسی اور حارث روف میں کافی ٹیلینٹ ہے، خاص طورپر نسیم شاہ کے پاس کافی رفتار ہے، اس کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔ موسی میں ٹیلنٹ ہے لیکن ابھی تک وہ اس معیار کی کارکردگی نہیں دکھاسکا، اس کو مزید محنت کرنا ہوگی ، شاہین شاہ آفریدی نے جس طرح لیڈ کیاہے، وہ زبردست ہے اور یقین ہے کہ مستقبل میں وہ مزید عمدہ کارکردگی دکھاکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادار کریں گے۔