news
English

حسن علی کا پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس آنے کا ارادہ تبدیل

حسن علی کا کہنا ہے کہ فیملی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے

حسن علی کا پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس آنے کا ارادہ تبدیل فوٹو: پی سی بی

فاسٹ بولر حسن علی نے پی ایس ایل چھوڑ کر وطن واپس آنے کا ارادہ تبدیل کر دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے فیملی مسائل  کی وجہ سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب پیسر نے اپنی فیملی سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے میچز کے لیے دستیابی ظاہر کردی ہے۔

حسن علی کا کہنا ہے کہ فیملی وجوہات کی بنا پر پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر اب یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے، اہلیہ نے کہا ہے کہ وہ یہ معاملہ خود سنبھال لیں گی، آپ اپنی توجہ کرکٹ پر مرکوز رکھیں، اچھے برے وقت میں ساتھ دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔