news
English

حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا  

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔ 

حسن علی نے پی ایس ایل میں اہم سنگ میل حاصل کرلیا   

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر حسن علی پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔  
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے بدھ کے روز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔  
حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔ 
وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ 
شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔