news
English

حسن علی کے ہمراہ شائقین کی ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل  

گزشتہ روز ٹریوس ہیڈ کے ساتھ بھی شائقین نے اسٹیپس دہرائے تھے۔

حسن علی کے ہمراہ شائقین کی ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل  

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کے ہمراہ ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 
میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کیلئے پہنچے تو شائقین کرکٹ نے ان کا بھرپوراستقبال کیا، جس پر کرکٹر نے بھی ہاتھ ہلا کر مداحوں کو جواب دیا۔
 
بعدازاں کرکٹر نے ورزش کا آغاز کیا تو مداحوں نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔  
گزشتہ روز پاکستان کی بیٹنگ کے دوران مداحوں نے آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کے ہمراہ بھی ورزش کی تھی جسکی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔