news
English

پی ایس ایل9: عمادوسیم نے کنگزاور حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیربادکہہ دیا

پی ایس ایل کی دونوں فرنچائزز نے سلور پک کے بدلے دونوں کرکٹر کا تبادلہ کیا۔

پی ایس ایل9: عمادوسیم نے کنگزاور حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیربادکہہ دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوگئی۔ 
پی ایس ایل 5 کے فاتح کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنیں گے جبکہ حسن علی کراچی کنگز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔ 
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔ 
ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 
دوسری جانب 94 وکٹوں کے ساتھ حسن علی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر ہیں۔ 

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پلئیرز ڈرافٹ سے پہلے فرنچائزز کی جانب سے ریلیگیشن کی کامیاب درخواستوں میں لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ (گولڈ اور سلور) کیٹیگری میں شامل ہیں۔