news
English

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ: حسن علی کی میچ میں بہترین 5 وکٹیں

  لندن: حسن علی نے اپنی عمدہ بولنگ سے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم ورکشائر کو سنسنی خیز مقابلے میں فتح دلادی۔

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ: حسن علی کی میچ میں بہترین 5 وکٹیں

قومی ٹیم کے پیسر حسن علی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، دوسری باری میں انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس میں جوئے ایویسن کی قیمتی وکٹ بھی شامل تھی، وہ کافی دیر سے ایک اینڈ سنبھالے میچ کو ڈرا کی جانب لے جارہے تھے تاہم حسن علی نے انھیں 99 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

جوئے ایویسن ایک رن کی کمی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے، ان کی صورت میں آخری وکٹ گرنے سے کینٹ کو بھی شکست ہوگئی، حسن علی نے میچ میں 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں۔ اس سنسنی خیز مقابلے میں حسن علی کی عمدہ بولنگ نے ورکشائر کو کینٹ پر فتح دلادی۔