news
English

دورہ آسٹریلیا: حسن علی کس کھلاڑی سے باتیں خفیہ رکھنا چاہتے ہیں؟   

آسٹریلیا کے 2022 کے دورہ پاکستان کے دوران عثمان خواجہ پانچ اننگز میں 496 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے تھے۔

دورہ آسٹریلیا: حسن علی کس کھلاڑی سے باتیں خفیہ رکھنا چاہتے ہیں؟   

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سیریز کے آغاز سے قبل ہی بتادیا کہ آسٹریلیا میں عثمان خواجہ کا مقابلہ کرنے کے لیے نیا طریقہ کیا ہوسکتا ہے۔  
ٹیسٹ سیریز کے لیے سڈنی پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران عثمان خواجہ سے آن فیلڈ باتیں خفیہ رکھنے کی کوشش کریں گے۔ 
سڈنی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے، چونکہ وہ اردو زبان جانتے ہیں، اس لیے ان کے سامنے کوئی اسٹریٹجی ڈسکس نہیں کریں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بتاتے رہے ہیں۔ جنوبی ایشیائی ٹیموں کے لیے دورہ آسٹریلیا ہمیشہ مشکل رہتا ہے، اضافی باؤنس کی وجہ سے ایشیائی ٹیموں کو یہاں 20 وکٹیں حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  
فاسٹ بولر نے کہا کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز بلے بازی میں سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ شاہین نئی بال سے وکٹیں لینے کا ہنر جانتے ہیں۔