دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک حسن علی نے پانچ اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، حسن علی نے واروکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نوٹنگھم شائر کے خلاف دھواں دھار ففٹی بنائی۔
انہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 54 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ اپنی اس متاثرکن کارکردگی سے حسن علی نے کرکٹ کے معتبر حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ان کی ٹیم نے 9وکٹوں پر 571 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ہے۔ مڈل آرڈر سیم ہین سنچری بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ الیکس ڈیوس نے 93، ڈین موسلے نے 87 اور مائیکل برگسے نے 77 رنز بنائے۔