قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اب اپنی کہنی کا جامع علاج کرائیں گے۔
قومی ٹیم کے پیسر حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار ہوگئے، کہنی کی انجری کے باعث فاسٹ بولر کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اب اپنی کہنی کا جامع علاج کرائیں گے۔
تفذصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک بار پھر کہنی کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی کہنی کی تکلیف کی وجہ سے کاؤنٹی کرکٹ میں مکمل میچز نہیں کھیل سکے جس کے بعد انکی بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اگست کے تیسرے ہفتے میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ جس میں حسن علی کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ پی سی بی فٹنس ٹیسٹ لے کر سو فیصد فٹ کھلاڑی منتخب کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
کرکٹ کمیونٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حسن علی کی کہنی کی چوٹ نے انہیں انگلینڈ میں وارکشائر کاؤنٹی کے ساتھ اپنے دور کے دوران میچز مکمل کرنے سے روک دیا۔ ان کی بہترین کوششوں کے باوجود، درد اور تکلیف نے فاسٹ بولر کے لیے میدان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت میں رکاوٹ ڈالی ہے۔ اس پیش رفت کی روشنی میں، اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ میڈیم پیسر اب اپنی کہنی کا جامع علاج کرائیں گے۔ تاہم اس دھچکے سے حسن علی کی بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ماہ ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔
اس ٹیسٹ سیریز کے بعد انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچے گی۔
پاکستان میں بنگلہ دیش کے ساتھ (دو ٹیسٹ میچز کی سیریز)
21-25 اگست – پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی۔
30 اگست - 3 ستمبر - دوسرا ٹیسٹ، کراچی۔
پاکستان میں انگلینڈ کے ساتھ (تین ٹیسٹ میچز کی سیریز)
7-11 اکتوبر 2024 – پہلا ٹیسٹ، ملتان۔
15-19 اکتوبر 2024 – دوسرا ٹیسٹ، کراچی۔
24-28 اکتوبر 2024 – تیسرا ٹیسٹ، راولپنڈی۔