news
English

سری لنکا نے وانندو ہسارنگا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا  

سری لنکن بیٹسمین کوشل مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا نے وانندو ہسارنگا کو ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا  

آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کو سری لنکا کی ٹی20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے ایک بیان میں کہا کہ چارتھ اسالنکا کو ہسرنگا اور مینڈس دونوں کا نائب نامزد کیا گیا ہے۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول کرکٹ کے اگلے رنگا رنگ مقابلے ٹی 20 انٹرنیشنل کے لیے سری لنکا نے آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا، ان کی پہلی آزمائش آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف شیڈول سیریز ہوگی۔ 

وہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ میں انجرڈ ہونے کی وجہ سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں شریک نہیں ہوسکے تھے، بیٹسمین کوشل مینڈس ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، دونوں فارمیٹس میں نائب کپتان چاریتھ اسالینکا کو مقرر کیا گیا ہے۔