زندہ دل حسن علی موج مستی کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔
میچ میں تاخیر ہونے کی دیر تھی کہ حسن علی آؤٹ فیلڈ کو گیلا ہونے سے بچانے کے لیے بچھائے گئے کوور پر لیٹ گئے اور بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
ایسے میں وہاں موجود صحافیوں نے ان کی ویڈیو بنالی اور اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔
شائقین کرکٹ حسن علی کی اس حرکت پر اپنی ہنسی نہ روک سکے اور یہ کہتے دکھائی دیے کہ حسن علی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی لطف اندوز ہونا جانتے ہیں، ڈریسنگ روم میں حسن علی کی موجودگی ہی کافی ہے، تمام دباؤ والے مقابلوں کے ساتھ ایسا سب ہونا بھی انمول ہے۔
اس سے قبل بھی حسن علی کی چھوٹی چھوٹی شرارتوں اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔