قومی ٹیم کے پیسر پلے آف مرحلے میں گال ٹائٹنز کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی لنکن پریمئیر لیگ میں انجری کا شکار ہوگئے۔
لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں ڈمبولا اورا کی نمائندگی کرنے والے قومی پیسر حسن علی بدقسمتی سے گال ٹائٹنز کے خلاف پلے آف میچ کے دوران انگلی کی انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ٹورنامنٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حسن علی نے مداحوں کو اپنی انجری کی اطلاع دیتے ہوئے تصدیق کی کہ میچ کے دوران لگنے والی چوٹ کے بعد ان کی سرجری ہوئی ہے۔
نہوں نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کا اختتام میرے لیے اچھے انداز میں نہیں ہوا تاہم میں ایونٹ کے کچھ بہترین لمحات کو یاد کرنا چاہوں گا جبکہ مجھے فوری طبی امداد فراہم کرنے پر ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ حسن علی نے فینز سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست بھی کی۔