news

آل راؤنڈرحسن علی کی شاندارکارکرگی نے یارکشائرکو ڈویژن1میں ٹاپ پر پہنچادیا

 یارکشائر کے لیے کھیلنے والے پاکستانی پیسر نے ایسیکس کے خلاف میچ میں بال کے علاوہ بیٹ سے بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 

آل راؤنڈرحسن علی کی شاندارکارکرگی نے یارکشائرکو ڈویژن1میں ٹاپ پر پہنچادیا

قومی ٹیم کے پیسر حسن علی کی آل راؤنڈ پرفارمنس نے کائونٹی کرکٹ میں ان کی ٹیم یارکشائر کو کاؤنٹی ڈویژن ون میں ٹاپ پر پہنچادیا۔ 

پیسر حسن علی نے ایسیکس کے خلاف میچ میں بال کے علاوہ بیٹ سے بھی اپنی شاندار صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا، جس کی بدولت ان کی ٹیم 4 رنز سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

دوسری اننگز میں حسن علی اور کرس رشورتھ 4، 4 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے ایسیکس کی ٹیم صرف 99 رنز کی ہی برتری حاصل کرپائی، اس طرح یارکشائر نے میچ کا کنٹرول سنبھال لیا۔

 حسن علی نے اس سے قبل زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 53 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی تھی،

حسن علی نے صرف 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں یہ ان کی چھٹی ففٹی تھی۔ حسن علی نے صرف 37 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں پر مشتمل ناقابل شکست 53 رنز بنا کر واروکشائر کا اسکور 242 تک پہنچا دیا۔

اس مقابلے میں حسن علی نے 23.4 اوورز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں، اس کامیابی کے ساتھ یارکشائر کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔