news
English

کس بھارتی کھلاڑی سے پاکستانی دکانداروں نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے؟

ہم پاکستان میں جہاں جہاں گئے لوگوں نے بہت عزت دی، سابق بھارتی کرکٹرکا اعتراف

کس بھارتی کھلاڑی سے پاکستانی دکانداروں نے شاپنگ کے پیسے نہیں لیے؟

بھارتی ٹیم کے مشہور سابق بلے باز وریندرسہواگ بھی پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نکلے۔

بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی اپنائیت اور محبت دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

وریندر سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے دورے میں جب بھی میں نے شاپنگ کی دکانداروں نے پیسے نہیں لیے۔ سال 2004 میں لاہور میں اپنے گھر والوں کے لیے 30،35 سوٹ لیے۔ دکاندار کو پتا چلا کہ بھارت سے آیا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ مہمان ہیں ہم آپ سے  پیسے کیسے لے سکتے ہیں ۔ 

وریندر سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دو بھائی ہیں جو الگ الگ ہوگئے ہیں۔ دورہ پاکستان میں ہم جہاں جہاں بھی گئے عوام کی جانب سے بہت پیار ملا۔ لوگوں کی باتیں سن کر ہم جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آ جاتے تھے۔

جب ان سے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے درمیان دوستانہ تعلقات مذاق مستی کے بارے میں پوچھا گیا تو سہواگ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے درمیان 2003 چار سے گہری دوستی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے شعیب اختر کی جانب سے کیے گئے طنز کا جواب اپنے ٹریڈ مارک مزاح اور ذہانت سے دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں محبت ہے، وہاں مذاق بھی ہے اور جہاں دوستی ہے وہاں ایک دوسرے کی ٹانگ بھی کھینچی جاتی ہے۔ شعیب اختر کے ساتھ میری 2003-04 سے گہری دوستی ہے۔ ہم وہاں دو بار جا چکے ہیں، وہ دو بار آئے ہیں۔ ہماری دوستی قدیم ہے اور ہم ایک دوسرے کی ٹانگ بھی کھینچتے ہیں۔