news
English

پی ایس ایل 9: میچ کے دوران افتخاراحمد اورجیسن رائے آپس میں الجھ پڑے  

جیسن رائے کو ڈریسنگ روم میں واپس جاتے ہوئے غصے کا واضح کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا، ٹیم کے ڈگ آؤٹ کے پاس اپنا بیٹ اور ہیلمٹ پھینک کر جیسن رائے نے اپنی مایوسی اور ناگواری کا اظہار کیا۔

پی ایس ایل 9: میچ کے دوران افتخاراحمد اورجیسن رائے آپس میں الجھ پڑے  

بیٹنگ میں جارحانہ انداز اپنانے والے افتخار احمد دوران فیلڈنگ بھی جارحانہ رویہ اختیار کرنے لگے۔ 
منگل کی شب ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بیٹر جیسن رائے کے آؤٹ ہونے کے بعد فیلڈر افتخار احمد نے ہاتھ کا اشارہ کیا اور ان پر طنزیہ جملے کسے۔ 
جس پر پویلین کی جانب لوٹنے والے جیسن رائے واپس آئے اور  افتخار احمد کے جملوں کا جواب دیا۔ 

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار کے دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بیچ میں آگئے اور معاملے کو رفع دفع کرایا۔ بعد ازاں جیسن رائے غصے کی حالت میں ڈریسنگ روم میں پہنچے اور اپنے گلوز اور پیڈ پھینکے۔
کیمرے کی آنکھ میں جیسن رائے کو ڈریسنگ روم میں واپس جاتے ہوئے واضح اشتعال کا مظاہرہ کرتے دیکھا گیا، ٹیم کے ڈگ آؤٹ کے پاس اپنا بیٹ اور ہیلمٹ پھینک کر جیسن رائے نے اپنی مایوسی اور ناگواری کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی افتخار احمد متعدد مواقع پر جارحانہ انداز میں حریف کھلاڑیوں سے محاذ آرائی اور تکرار کرتے رہے ہیں۔