news
English

ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے

ذکااشرف اس سے قبل 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد گئے تھے۔

ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت پہنچ گئے

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سلمان نصیر آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف اور چیف ایگزیکٹیوآفیسرسلمان نصیر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ اجلاس 18 نومبر کو بھارت میں ہوگا۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق ایجنڈے کے نکات میں آئی سی سی ای بی اسمبلی کا مقصد ورلڈ کپ کی کارکردگی، ریونیو جنریشن، تماشائیوں کے ٹرن آؤٹ کے ساتھ ساتھ 50 اوور کے فارمیٹ کے مستقبل اور پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کی ممکنہ میزبانی کے بارے میں غور و خوض کیا جائے گا۔ 
ذکا اشرف اور سلمان نصیرآئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد احمدآباد میں 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ورلڈ کپ فائنل بھی دیکھیں گے۔ 
یاد رہے کہ ذکااشرف اس سے قبل 14 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد گئے تھے، جس میں بھارت نے گرین شرٹس کو سات وکٹوں سے ہرا کر فتح حاصل کی تھی۔