news
English

ہالینڈ کے بولرز کو اچھی بولنگ پر داد دینی پڑے گی، فخر زمان

کراچی / روٹرڈیم: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

ہالینڈ کے بولرز کو اچھی بولنگ پر داد دینی پڑے گی، فخر زمان

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ شروع میں پچ بہت مشکل تھی مگر ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی، آغاز میں اس پچ پر گیند سیم ہورہا تھا اور رک کر بھی آرہا تھا، جس کی وجہ سے ابتدا میں بلے بازوں کو مشکل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امام کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سے پلاننگ کی کہ بس وکٹ نہیں دینی اور کریز پر موجود رہنا ہے، جس کا ہمیں بہت زیادہ فائدہ بھی ہوا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے البتہ یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ ہالینڈ کے باولرز کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے اچھی باؤلنگ کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں آخری گیند تک مقابلہ ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہالینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ 

نسیم شاہ کے بارے میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے عمدہ باولنگ کی وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔