news
English

ہانگ کانگ سُپر سکسز کی سات سال بعد کرکٹ کی دنیا میں واپسی

ٹورنامنٹ میں تین سنسنی خیز دنوں میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہانگ کانگ سُپر سکسز کی سات سال بعد کرکٹ کی دنیا میں واپسی

سال 1992 سے 2017 تک شائقین کرکٹ کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھنے والے ہانگ کانگ سپر سکسز کو دوبارہ بحال کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ یہ ایونٹ رواں سال یکم سے 3 نومبر تک منعقد کیا جائے گا۔ 
ہانگ کانگ کی کرکٹ کی میراث 1842میں رکھی گئی تھی، جب پہلا آفیشل گیم کھیلا گیا تاہم نسبتاً چھوٹے سائز کے باوجود اِن مقابلوں میں کئی مینزاورویمنز ٹیموں نے شرکت کی۔ 
کرکٹ ہانگ کانگ جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن ہے، نے اعلان کیا ہے کہ 7 سال کے وقفے کے بعد ایونٹ کے تیز ترین فارمیٹ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ 
اگلا ایونٹ 1سے3 نومبر 2024 کو شیڈول ہوگا، جس میں 12 ممالک کی ٹیمیں تین روز تک آپس میں بھرپور مقابلے کریں گی۔ 
کرکٹ ہانگ کانگ کے چیئرپرسن چائنا برجی شروف کا کہنا ہے کہ ہم اس شاندار ایونٹ کو واپس لانے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔  
ہانگ کانگ سکسز میں سچن ٹنڈولکر، شین وارن، ایم ایس دھونی، وسیم اکرم، شعیب ملک، سہیل تنویر، سنتھ جے سوریا، انیل کمبلے، عمراکمل، گلین میکسویل، اور ڈیمین مارٹن جیسے سابق اسٹارز جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ ان زبردست مقابلوں میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ سمیت کرکٹنگ پاور ہاؤسز کی ٹیموں نے حصہ لیاتھا۔  
یاد رہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز میں  موجودہ چیمپئن، جنوبی افریقہ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر 2017 کا ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔ 

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سب سے زیادہ ہانگ کانگ سپر سکسز جیتنے والی ٹیموں میں سرفہرست ہیں دونوں نے 5، 5 بار ٹائٹلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ پاکستان 4 ٹائٹلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا، آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار ٹائٹل جیتا ہے۔