news

پاکستان اب ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے کے لیے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

بھارت کے ہاتھوں شکست نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے گرین شرٹس کی اہلیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے لیکن گرین شرٹس کے لیے امید کی کرن ابھی باقی ہے۔

پاکستان اب ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے کے لیے کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستانی ٹیم کا سفر ایک بار پھر اگر مگر کا شکار ہوگیا۔ پاکستان اب ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کیسے کوالیفائی کر سکتا ہے، یہ اہم سوال ہے۔  
تفصیلات کے مطابق دو میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں کی شکست و فتح پر منحصر ہے۔ 
پاکستان کو سپرایٹ تک رسائی کے لئے بقیہ دو میچ جیتنے ہوں گے جبکہ امریکا کا اگلے دونوں میچ ہارنا لازمی ہیں کیونکہ اس سے پہلے امریکا اپنے کھیلے گئے دونوں میچ جیت کر پوائنٹ ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ مستحکم پوزیشن رکھتا ہے۔   
بھارت کے ہاتھوں شکست نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے گرین شرٹس کی اہلیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے لیکن گرین شرٹس کے لیے امید کی کرن ابھی باقی ہے کیونکہ پاکستان کو اگلے دو میچ کینیڈا اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلنے ہیں جبکہ امریکا کو انڈیا اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے، امریکا اگر ایک میچ اور جیت گیا تو وہ سپر 8 کے لئے کوالیفائی کرلے گا۔ 
امریکا کے خلاف آئرلینڈ اور انڈیا کی فتح کی صورت میں پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ ناک آؤٹ ہوگا، جس میں گرین شرٹس کی فتح کی صورت میں آگے جانے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔