news
English

ویرات کی رضوان کو گلے لگاکر مبارکباد دینے کی تصویر وائرل

محمد رضوان نے 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

ویرات کی رضوان کو گلے لگاکر مبارکباد دینے کی تصویر وائرل

 دبئی: 
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے ہی معرکے میں بھارت کو شکست دے کر نہ صرف تاریخ رقم کی بلکہ دنیا بھر میں موجود شائقین کرکٹ کے دل بھی جیت لیے۔

 پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

محمد رضوان کی شاندار کارکردگی پر نہ صرف پاکستانی بلکہ مخالفین بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اور بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کی جیت کے بعد محمد رضوان کو گلے لگاکر مبارک باد دی۔ پاکستان کی جیت کے بعد ویرات کوہلی کی جانب سے محمد رضوان کو گلے لگانے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر بھارت کپتان کے اس رویے کی خوب تعریف کی جارہی ہے اور ان کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

دوسری جانب شکست کے باوجود ویرات کوہلی اور بھارتی ٹیم کے مینٹور ایم ایس دھونی سمیت دیگر کھلاڑی بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش گبیوں میں مصروف ہے جسے شائقین کرکٹ ایک اچھا تاثر قرار دے رہے ہیں۔