news
English

روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیوں کیا؟، کوہلی صحافیوں کے سوال پر بھڑک اٹھے

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان سے ہار کے بعد پریس کانفرنس میں صحافیوں پر بھڑک اٹھے۔

روہت شرما کو ٹیم میں شامل کیوں کیا؟، کوہلی صحافیوں کے سوال پر بھڑک اٹھے

دبئی میں پاک بھارت مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا ایشان کشن کی جگہ روہت شرما کو کھلانا درست فیصلہ تھا؟، جس پر کوہلی نے کہا کہ ہم بہت متوازن ٹیم منتخب کرکے میدان میں اترے ، کیا ہم ٹی 20 میچ میں روہت شرما کے بغیر ہم کھیل سکتے ہیں؟، کیا آپ بھول گئے کہ پاکسنان کے ساتھ ہونے والے پچھلے مقابلے میں روہت شرما نے کتنا اچھا کھیل پیش کیا تھا۔ اگر آپ کوئی تنازع کھڑا کرنے کے ارادے سے آئے ہیں تو پہلے ہی بتادیجیے۔ میں اس حوالے سے پہلے سے تیاری کرکے آجاؤں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں روہت شرما پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے تھے۔