news

ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، بابر اعظم کا اعتراف

 پرتھ: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جیسا کھیلا اس سے بہتر ٹیم ہیں۔

ہم نے کسی شعبے میں اچھا نہیں کھیلا، بابر اعظم کا اعتراف

ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پرتھ میں زمبابوے سے قومی ٹیم کی شکست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میرے لیے آج کی شکست بہت افسوس کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی شعبے میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد اوپر تلے وکٹیں گریں، ہم نے آج جیسا کھیل پیش کیا اس سے بہتر ٹیم ہیں۔

بابر اعظم نے آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی تمام میچز میں اچھا کھیل کر رن ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوبیسویں میچ میں زمبابوے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رن سے شکست دی تھی۔