قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کپتان کی سر گارفیلڈسُوبر آل فارمیٹ ٹرافی آف دی ایئر ان کی والدہ کے نام کردی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کپتان کو ملنے والی سر گارفیلڈسُوبر آل فارمیٹ ٹرافی آف دی ایئر ان کی والدہ کے نام کردی۔
اعظم صدیقی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بابراعظم کی والدہ کی ہمراہ تصویرشیئر کی اور لکھا کہ ’سر گار فیلڈ سُوبر آل فارمیٹ ٹرافی آف دی ایئر بھی اللہ تعالیٰ کی بہترین نعمتوں میں سے ایک عطا ہے اور یہ میں بابر کی والدہ کے نام کرتا ہوں‘۔
انہوں نے لکھا کہ بابر کی والدہ آج بھی بڑے سے بڑا ایونٹ چھوڑ کر گھر رہتی ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ جب بابر نے گھر آنا ہے تو اس کو کھانا کھلانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک دن میں دو اعزاز اپنے نام کیے تھے۔
بابراعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعزازبھی اپنے نام کیا۔
اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھاکہ سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ جیتنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت کر جو خوشی ہو رہی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔