news
English

کپتانی کا کوئی بوجھ نہیں، بس ہم کلک نہیں کرپارہے، بابراعظم

گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے شکست کی ذمہ داری بولنگ اور خراب فیلڈنگ پر ڈال دی۔

کپتانی کا کوئی بوجھ نہیں، بس ہم کلک نہیں کرپارہے، بابراعظم

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کے ہاتھوں شکست کا ذمہ دار خراب بولنگ اور فیلڈنگ کو قرار دے دیا۔ 
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ افغانستان کو جیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شکست پر دکھ ہوا ہے اور ہم نے یہ باور کیا ہے کہ ہم نے 10 سے 15 رنز کم بنائے۔ افغانستان کے پاس بہترین کوالٹی اسپنرز موجود ہیں۔،، 
انہوں نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہمارے اسپنرز نے ویسی بولنگ نہیں کی جیسی کرنی چاہئے تھی، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم کوشش کریں گے کہ اب جتنے بھی میچز باقی بچے ہیں انہیں جیتنے کی کوشش کریں۔،، 
بابراعظم نے کہا کہ مجھ پر کپتانی کا بوجھ نہیں، فیلڈنگ کے وقت صرف کپتانی کا سوچتا ہوں اور بیٹنگ کے وقت اپنی بیٹنگ پر فوکس کرتا ہوں۔ نسیم شاہ کو کافی مس کررہے ہیں۔ ہماری بولنگ لائن بہترین ہے، لیکن ہم کلک نہیں کرپارہے۔،،  
بابراعظم نے کہا کہ ٹیم کی طرف سے فیلڈنگ میں جدوجہد کی کمی نظر آرہی ہے۔ فیلڈنگ کے دوران کھلاڑیوں کی سوچ کہیں اور ہوتی ہے، معلوم نہیں کیا سوچ رہے ہوتے ہیں۔،، 
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست کے بعد دباؤ میں رہنے والی بات درست نہیں ہے، بھارت کے بعد آسٹریلیا سے اچھا کھیلے بس ہمارے پلان کامیاب نہیں ہو رہے۔ ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ اپنی بہترین پرفارمنس دیں۔،،
واضح رہے کہ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ، 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے مقابلہ کرے گی۔