news
English

آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ 2024 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعہ کےروز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ابتدائی میچوں کے لیے 26 میچ آفیشلز کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹی 20ورلڈکپ 2024 کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے میگا ایونٹ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے امپائرزاور میچ ریفریز کا اعلان کردیا ہے جن کی تعداد 26 ہے۔ 
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ یکم جون سے یہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس میں دنیا بھر سے 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کیا ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز تعینات کیے جائیں گے۔ 
پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز میں شامل ہیں۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں 28 دنوں کے دوران 56 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں کے درمیان ہوگا جسے پاک بھارت ٹاکرا کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ بڑا مقابلہ 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں ہوگا جس کے لیے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔