news
English

آئی سی سی ایوارڈز: ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

 مسلسل دو سالوں تک انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کرنے والے بابراعظم اس بار فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔

آئی سی سی ایوارڈز: ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے سالانہ ایوارڈز 2023 کیلئے مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ 
اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ برس ورلڈکپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلئیرز کو لسٹ میں جگہ دی ہے تاہم فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ 
گزشتہ 2 سال تک لگاتار یہ ایوارڈز جیتنے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم بھی لسٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے، فہرست میں بھارت کے تین جبکہ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ 
بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی، فاسٹ بولر محمد شامی اور اوپننگ بیٹر شبھمن گِل جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 
گزشتہ روز مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو کے نام شامل تھے اور اس فہرست میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا تھا۔