news
English

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی خلا میں پہنچ گئی

ایک روزہ ورلڈکپ کا تیرھواں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائےگا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کی ٹرافی خلا میں پہنچ گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2023  کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے زمین کے مدار سے باہر خلا میں بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے  ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلندی پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا۔ جس کے بعد خلا سے مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نے زمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی  احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری۔ 

ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر  کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا۔

آئندہ چند ماہ کے دوران چمچماتی ہوئی ورلڈکپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ  جے شاہ نے ٹویٹر پر ورلڈ کپ ٹرافی کی خلا میں لانچ کرنے اور پھر واپسی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ  کا  کھیل کسی بھی دوسرے اسپورٹس سے زیادہ بھارتی قوم کو متحد رکھتا ہے۔

ٹرافی کی لانچ پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو  جیف الرڈائس نے کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کا ٹور اس اہم ترین ورلڈ ٹورنامنٹ کی جانب سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جو آئی سی سی کا اب تک سب سے بڑا ورلڈکپ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایک روزہ ورلڈکپ کا تیرھواں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19  نومبر کھیلا جائے گا، جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ 2023 کےشیڈول کا اعلان 27 جون کو کیا جاسکتا ہے۔