news
English

آئی سی سی کا بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے ایمپائرزکے پینل کا اعلان

آئی سی سی کے ایمپائرز کے پینل میں ایک پاکستانی ایمپائر بھی شامل ہے۔

آئی سی سی کا بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے ایمپائرزکے پینل کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ آفیشلز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے اگلے ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے ایمپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایک پاکستانی ایمپائر بھی شامل ہے۔ امپائرز کے 16 رکنی پینل میں پاکستانی ایمپائر احسن رضا بھی شامل ہیں جبکہ ایلیٹ پینل سے دستبردار ہو جانے والے علیم ڈار ورلڈ کپ 2023 کے آفیشلز میں شامل نہیں ہوں گے۔ 
ورلڈ کپ امپائرز پینل میں کرس براؤن، کمار دھرما سینا، مارس اراسمس، کرس گفانی اور مائیکل گف شامل ہیں۔ ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا اور نتن مینن بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔
پال ریفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی ورلڈ کپ امپائرز میں شامل ہیں۔
 
ورلڈکپ کے دوران جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائی کرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے کے لیے 20 میچ آفیشلز کا نام دے دیا ہے تاہم سیمی فائنل اور فائنل کے لیے آفیشلز کا نام ٹورنامنٹ کے مقررہ وقت پر دیا جائے گا۔