news
English

آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

آئی سی سی کی اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

آئی سی سی نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کردیا۔ اس فہرست میں ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ماہ اکتوبر کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ 
آئی سی سی کے مطابق رواں ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں، فہرست میں جنوبی افریقہ کے بیٹرڈی کاک پہلے نمبر پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا اورانڈیا کے باولرجسپریت بمراہ بھی فہرست میں شامل ہیں۔ 
اعلامیے کے مطابق جنوبی افریقہ کےبلے بازڈی کاک نے ورلڈکپ میں اکتوبر کے ماہ میں 431 رنزبنائے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر رچن رویندرا نے 406  رنز بناٸے،بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اکتوبر میں 14 کھلاڑیوں کو آٶٹ کرکے بالرز میں سرِ فہرست ہیں۔ 
پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لئے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم  سے ایک ایک کھلاڑی کو منتخب کیا گیا ہے تاہم پاکستان کا کوئی کھلاڑی اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔