آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا مرحلہ وار سلسلہ 5جنوری تک مکمل ہوجائے گا
آئی سی سی ایوارڈز کے لیے شارٹ لسٹ جاری کردی گئی، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بھارت کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ایوارڈز کے لیے پہلی شارٹ لسٹ آج جاری کی گئی، نامزدگیوں کا مرحلہ وار سلسلہ 5جنوری تک مکمل ہوجائے گا، مجموعی طور پر 13 کیٹیگریز میں ایوارڈز کا فیصلہ ہوگا،شائقین بھی اپنے فیورٹ کھلاڑیوں اور ایمپائرز کو ووٹ دے سکتے ہیں،حتمی فہرست رواں ماہ کے آخر میں سامنے آئے گی۔
پہلی فہرست میں آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹرز کی نامزدگیوں کا اعلان کیاتھا جس میں نیوزی لیںڈ کے راچن رویندرا، جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوٹزی، بھارت کے یشسوی جیسوال اور سری لنکا کے دلشان مدھوشانکا شامل ہیں۔
ان ایوارڈز میں سال کے بہترین مینز اور ویمنز کرکٹر، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹر،ایمرجنگ اور ایسوسی ایٹ کرکٹر اور ایمپائر شامل ہیں،ایک ایوارڈ اسپرٹ آف دی کرکٹ بھی ہوگا۔