news
English

ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا14 اکتوبر کوہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کااعلان کردیا، جس کے مطابق ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبرکوہوگا۔

ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا14 اکتوبر کوہوگا

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے 8 میچز کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں۔ 
نئےشیڈول کے مطابق پاک بھارت میچ 15 اکتوبر کے بجائے اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 12 کے بجائے 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا، اسی طرح پاکستان بمقابلہ انگلینڈ میچ 12 کے بجائے 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دہلی میں دس اسٹیجنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے انکشاف کیا کہ بھارت کے اعلیٰ ترین کرکٹ بورڈ کو ورلڈکپ میں حصہ لینے والے 2-3 آئی سی سی ممبر بورڈز سے شیڈول میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت میچ کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
ورلڈکپ 2023 کا نیا شیڈول

10 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ بنگلادیش ۔۔ درھرم شالا بوقت صبح 10 بجے

10 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا — حیدرآباد – بوقت 2 بجے دوپہر

12 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا — لکھنؤ– بوقت 2 بجے دوپہر

13 اکتوبر: نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلادیش– چنائی– بوقت 2 بجے دوپہر

14 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ بھارت– بمقام احمد آباد– بوقت 2 بجے دوپہر

15 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان– دہلی– بوقت 2 بجے دوپہر

11 نومبر: آسٹریلیا بمقابلہ بنگلادیش– پونے– بوقت 10:30 صبح

11 نومبر: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ– کلکتہ– بوقت 2 بجے دوپہر

12 نومبر: بھارت بمقابلہ نیدر لینڈز — بمقام بنگلورو– بوقت 2 بجے دوپہر